سوئس حکام نے زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کی اپیل مسترد کر دی

سوئس حکام نے زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کی اپیل مسترد کر دی
سوئس حکام نے زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کی اپیل مسترد کر دی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کی حکومتی اپیل مسترد کر دی ہے۔ سیکرٹری قانون رضا خان نے کہا ہے کہ سوئس حکام نے مقررہ وقت گزر جانے کی بنیاد پر اپیل مسترد کی ہے۔ سوئس حکام کی جانب سے 4 فروری 2013ءآصف علی زرداری کے خلاف مقدمات بند کرنے کافیصلہ آیا تھا جس کے خلاف 10 روز کے اندر اپیل کی جانا تھی جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے جون 2013ءمیں مقدمات بند کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔ سیکرٹری قانون رضا خان کے مطابق سوئس حکام کا اپیل مسترد کرنے کافیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا تاہم ہمارے وکیل نے ہمیں اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /Headlines