نایاب ہیرا تین کروڑ ساٹھ ہزار ڈالر میں نیلام
لندن(بیورورپورٹ)ہانگ کانگ میں گذشتہ روز ہونے والی نیلامی میں نایاب سفید ہیرا فقط چھ منٹ میں ریکارڈ3کروڑ60ہزار(30اعشاریہ6ملین) ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگیا۔118قیراط کا بیضوی شکل کا سفیدہیرا معروف نیلام گھر Sothebysکے تحت نیلامی کیلئے پیش کیا گیاتھامیگنی فسنٹ اووَل ڈائمنڈاپنی نوعیت کے بہترین تراشیدہ ہیروں میں سے ایک ہے جس کی28سے35ملین(2اعشاریہ8سے3اعشاریہ5کروڑ) ڈالرتک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں۔گذشتہ روز ہونے والی نیلامی میں یہ ہیرا منتظمین کی توقعات کے عین مطابق باآسانی ٹیلی فون پر بولی لگاتے ہوئے ایک شخص نے3کروڑ ڈالرسے زائد میں اپنے نام کرلیا۔