کنواری لڑکی کی انوکھی شادی

کنواری لڑکی کی انوکھی شادی
کنواری لڑکی کی انوکھی شادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) شادی کو دو خاندانوں یا کم از کم دو افراد کا بندھن تو سمجھا جاتا ہے لیکن ایک برطانوی خاتون نے اس بندھن کو محدود ترین کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کرلی۔گریس جیلڈر نامی خاتون پیشہ ور فوٹو گرافر ہے اور وہ نو عمری سے ہی ایک گانے سے متاثر ہو کر خود سے شادی کرنے کے متعلق سوچ رہی تھی ۔اخبار ©’گارڈ بن‘ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں میں گریس کہتی ہے کہ یہ خود کو جاننے اور بہتر طور پر سمجھنے کا سفر ہے ۔اگرچہ لوگ اسے خود پسندی سمجھ سکتے ہیں ۔لیکن حقیقت میں یہ اپنی ذات کو اہمیت دینے اور اپنی محبت کی حقیقت کو سمجھنے کا عمل ہے۔گریس نے انگلینڈ کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب منعقد کی جس میں تقریباً 50کے قریب مہمانوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر ایک شیشہ لایا گیا جس میں نظر آنے والے عکس کو گریس نے بوسہ بھی دیا اور تا عمر اپنے ساتھ رہنے کا وعدہ بھی کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -