فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول آغاز

فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول آغاز
فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (اے پی پی) فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول نے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ترکی کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے سکول نی سٹراس برگ میں تعلیمی سرگرمیوں کا اغاز کردیا جس میں مراکش اور تیونس کے طلبہ نے داخلہ لیا۔
سکول انتظامیہ کے مطابق سکول میں350 طلبہ کی گنجائش موجود ہے فی الوقت سکول میں مقامی طلبہ زیر تعلیم ہیں جنہیں اسلامیات،ترکی اور عربی زبان میں مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول میں ڈرائینگ اور کلاسیکی موسیقی بھی پڑھائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سکول فرانس میں تیسرا مسلم سکول ہے۔