کیا آپ کو معلوم ہے کہ غلط طریقے سے ”پش اپس“ نکالنے سے آنکھیں پھٹ سکتی ہیں؟ اہم معلومات

کیا آپ کو معلوم ہے کہ غلط طریقے سے ”پش اپس“ نکالنے سے آنکھیں پھٹ سکتی ہیں؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ غلط طریقے سے ”پش اپس“ نکالنے سے آنکھیں پھٹ سکتی ہیں؟ اہم معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ورزش کرنا تو یقیناً صحت کیلئے بہت اچھا ہے لیکن ورزش میں بداحتیاطی بڑے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔جریدے Lancet میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ملائیشیاءکے دو ماہر ڈاکٹروں نے غلط ورزش سے آنکھوں کو پہنچنے والے خوفناک نقصان کی وضاحت کی ہے۔ یونیورسٹی آف مالے کے ان ماہرین نے ایک خصوصی کیس کا ذکر کیا ہے جس میں ڈنڈے پیلنے (Push Up) کی ورزش کے دوران نوجوان بینائی سے محروم ہوگیا۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
اس نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے کوئی درد محسوس نہیں ہوا لیکن اس کی بائیں آنکھ سے نظر آنا بند ہوگیا تھا۔ تفصیلی معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کی آنکھ کے رٹینا کے حساس ترین حصے میں خون کی شریانیں پھٹ گئی تھیں، کیونکہ اس نے دوران ورزش سانس روکنے کی کوشش کی تھی، جبکہ اس کے پھیپھڑے انتہائی شدت کے ساتھ ہوا کو باہر دھکیل رہے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران پھیپھڑے زوردار دباﺅ کے ساتھ ہوا کو باہر دھکیلتے ہیں، اور سانس روکنے سے یہ دباﺅ حساس جسمانی اعضاءکو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے، البتہ نارمل طریقے سے سانس لیتے رہنے کی صورت میں ایسے مسائل کا خدشہ نہیں۔

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی

مزید :

تعلیم و صحت -