سام سنگ کیا متعارف کروانے جا رہا ہے؟ سب لیک ہو گیا، ایپل پریشان

سام سنگ کیا متعارف کروانے جا رہا ہے؟ سب لیک ہو گیا، ایپل پریشان
سام سنگ کیا متعارف کروانے جا رہا ہے؟ سب لیک ہو گیا، ایپل پریشان

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے میدان میں خصوصی طور پر کانٹے دار ہوچکا ہے اور سام سنگ کے جدید ترین ٹیبلٹ کمپیوٹر کے راز کیا فاش ہوئے، ایپل تو پریشان ہوکررہ گیا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

امریکی کمپنی ایپل نے اپنے تازہ ترین ٹیبلٹ کمپیوٹر iPad Pro کی ابھی پوری طرح خوشی بھی نہیں منائی تھی کہ انٹرنیٹ پر یہ معلومات لیک ہوگئیں کہ سام سنگ کی طرف سے گیلیکسی ویو (Galaxy View) نامی ٹیبلٹ کمپیوٹر منظر عام پر لانے والا ہے، اور جہاں ایپل کی ٹیب کی سکرین 12.9 انچ کی ہے، وہیں سام سنگ ٹیب کا سکرین سائز 18.5 انچ ہے، جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی ماہرین نے اسے ’میگا ٹیبلٹ‘ کا نام دے دیا ہے۔

اس کا سکرین ریزولوشن 1920x1080 ہے، جبکہ 8 میگا پکسل پرائمری کیمرے کے علاوہ 2.1 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ بھی اس کا حصہ ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ Sammobile کے مطابق گیلیکسی ویو میں Exynos7 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جس کی کلاک سپیڈ 1.6GHz ہے۔ اس ٹیب کی ریم 2GBہے۔

کیا چین بھی شام پہنچنے والا ہے؟ عربی ماہر نے دعویٰ کر دیا

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -