موبائل فون کا استعمال لڑکیوں کی پڑھائی پر اثرانداز ہوتا ہے یا لڑکوں کی؟ دلچسپ انکشاف

موبائل فون کا استعمال لڑکیوں کی پڑھائی پر اثرانداز ہوتا ہے یا لڑکوں کی؟ ...
موبائل فون کا استعمال لڑکیوں کی پڑھائی پر اثرانداز ہوتا ہے یا لڑکوں کی؟ دلچسپ انکشاف

  

لندن (نیوز ڈیسک) آج کل جس بھی نوجوان کو دیکھیں موبائل فون سے چمٹا نظر آتا ہے اور اگرچہ لڑکوں میں اس کا جنون بہت زیادہ پایا جاتا ہے، مگر ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اس شوق کا زیادہ نقصان لڑکوں کے برعکس لڑکیوں کو ہوتا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

ڈیلویر کمیونٹی کالج کی سائنسدان ڈاکٹر کیلی لسٹر لینڈمین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ا گرچہ لڑکے موبائل فون اور خصوصاً ٹیکسٹ میسج کا استعمال لڑکیوں کی نسبت زیادہ کرتے ہیں مگر وہ اسے عموماً ضروری اور مختصر معلومات کے تبادلے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب لڑکیاں ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اپنی عزیز ترین سہیلیوں سے تفصیلی باتیں کرتی ہیں اور فون کے ذریعے رشتوں کی آبیاری کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فون اورخصوصاً ٹیکسٹ میسج کا استعمال نہ صرف بہت سا وقت ضائع کرتا ہے بلکہ ان کا ذہن پڑھائی کے دوران بھی اسی کام میں الجھا رہتا ہے، جس کا نتیجہ بری تعلیمی کارکردگی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

چین میں شیشے کا پل بھی ”میڈ ان چائنہ“ نکلا، ایسا کیا ہوا کہ سب کے ہوش اڑ گئے؟

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نوعمر افراد روزانہ اوسطاً 167 ٹیکسٹ میسج بھیجتے ہیں، 60 فیصد روزانہ ٹیکسٹ میسج استعمال کرتے ہیں، جبکہ ایک تہائی سے کم وائس کالز کو بھی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -