یہ تصویر کسی ہوٹل کی نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

یہ تصویر کسی ہوٹل کی نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
یہ تصویر کسی ہوٹل کی نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی American Eagle نے اپنی مشہور زمانہ لگژری بس RV کا تازہ ترین ماڈل متعارف کروا دیا ہے جسے 2016ءمیں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ کہنے کو تو یہ ایک لگژری بس ہے، لیکن ذرا اس کے اندر تو جھانکیے، آپ دنیا کے مہنگے ترین فائیو سٹار ہوٹلوں کے نظاروں کو بھی بھول جائیں گے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

اس کے اندر نہ صرف ایک وسیع ہال نما کمرہ ہے، بلکہ ایک مکمل کچن، آرام دہ بیڈروم، واش روم اور ڈائننگ روم بھی ہے۔ لیونگ روم میں دو بڑے ٹی وی، جبکہ واش روم میں شاور کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ دیگر سہولیات میں لانڈری مشین، ڈش واشر اور بڑا فریج شامل ہے۔واقعی ایسی شاندار اور آرام دہ سہولیات تو کسی بڑے اور مہنگے ہوٹل میں بھی بیک وقت دستیاب نہیں ہوسکتیں۔ ہوٹل نما بس کی لمبائی 45 فٹ ہے اور اس کی قیمت صرف 7 لاکھ ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

چین میں شیشے کا پل بھی ”میڈ ان چائنہ“ نکلا، ایسا کیا ہوا کہ سب کے ہوش اڑ گئے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -