صرف 7000 روپے میں امریکہ سے یورپ ؟

صرف 7000 روپے میں امریکہ سے یورپ ؟
صرف 7000 روپے میں امریکہ سے یورپ ؟

  

اوسلو (نیوز ڈیسک) اگرچہ دنیا بھر میں فضائی سفر مہنگا ہورہا ہے لیکن ناروے کی ایک ائیرلائن نے اسے انتہائی سستا کرنے کا عزم ظاہرکردیا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

ناروے کی ائر لائن ائیرشٹل ASA کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ 2017ءتک سستے سفر کی سہولت متعارف کروادی جائے گی، اور ابتدائی طور پر امریکا سے یورپ تک کی ٹکٹ صرف 69 ڈالر (تقریباً 7 ہزار پاکستانی روپے) میں بیچی جائے گی۔ ’این بی سی نیوز‘ کے مطابق سی ای اوجان جاسی نے بتایا کہ امریکا سے ایڈنبرا، برجن اور ناروے جیسے شہروں تک کئی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

اس سے پہلے آئس لینڈ کی ’واﺅائیرلائن‘ بھی بوسٹن اور پیرس کے درمیان 99 ڈالر (تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے) کی پرواز کا آغاز کر چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر سستی ائیرلائنیں بھی بحراوقیانوس کے پار جانے کیلئے سستی پروازیں متعارف کروانے پر غور کررہی ہیں۔

بھارت کی فضائیہ کو مودی نے خود ہی ڈبونے کا فیصلہ کر دیا، افسران پریشان

مزید :

ڈیلی بائیٹس -