امیر زادے نے ایک سیلفی کی خاطر کروڑوں کی گاڑی کو کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگی گاڑیوں کی نمودونمائش عربی شیوخ کا شیوہ ہے لیکن دبئی میں اس نوجوان کو گاڑی کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔ یہ نوجوان 4لاکھ ڈالر(تقریباً4کروڑ روپے ) مالیت کی لیمبورگنی چلا رہا تھا۔وہ ایک ٹریفک سگنل پر رکا تو اپنے دوست کے ساتھ سیلفی بنانے لگ گیا جو اس کے سامنے والی سفاری کار میں موجود تھا۔ ساتھ ہی یہ نوجوان کار کو بار باراس طرح ریس دے رہا تھاجیسے وہ کسی عام سی بائیک پر بیٹھا ہو۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
اس کی اس حرکت سے کار کا انجن اس قدر گرم ہو گیا کہ گاڑی نے آگ پکڑ لی۔ ابھی معمولی آگ ہی لگی تھی کہ سگنل گرین ہو گیا اور گاڑیاں چل پڑیں لیکن کچھ دور جانے پر لیمبوپوری طرح آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور جل کر خاکستر ہو گئی۔