کامن ویلتھ چیمپن شپ ، بھارت نے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
لاہور( سپورٹس رپورٹر) بھارت نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ہیں، فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان کا مختصر دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت نے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو ویزے جار ی کر دیے ،ایونٹ کا انعقاد11 سے 16 تک ہو گا۔پاکستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں تمام کھلاڑی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے5 سے6 ویٹ لفٹرز کو ایونٹ کیلئے بھارت بھیجا جائے گا لیکن ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے عہدے داران کاکہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔