دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ویمن ٹیم وطن واپس رو انہ

دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ویمن ٹیم وطن واپس رو انہ

  

کراچی (آئی این پی) دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ ہو گئی، بنگلہ دیشی ٹیم کو دورے کے دوران چاروں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم بدھ کو الصبح کراچی سے نجی پرواز کے ذریعے وطن رو انہ ہوگی۔ اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی ویمن ٹیم اور پاکستانی ٹیم کے درمیان دو ٹی ٹیونٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے گئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے عمدہ کارکردگی کے باعث مہمان ٹیم کو دونوں فورمیٹ کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مہمان ٹیم کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامان کیئے گئے تھے تاہم الصبح سخت سیکیورٹی میں جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -