آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

  

آکلینڈ( نیٹ نیوز)آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 13 اکتوبر کوکھیلا جائے گا ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اس تینوں میچز کی میزبانی ہرارے سپورٹس کلب کو دی ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تینوں میچ دن 12بج کر 30منٹ پر شروع ہونگے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9بج کر 30منٹ پر شروع ہونگے ۔ زمبابوے کیخلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم زمبابوے اے کی ٹیم کے خلاف بھی ایک میچ کھیلے گی۔ یہ میچ 17سے 20اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق دن12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9بج کر 30منٹ پر شروع ہونگے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -