انضمام الحق زمبابوین ٹیم کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کریں گے

انضمام الحق زمبابوین ٹیم کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کریں گے

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے پہنچ گئی جہاں انہیں لیجنڈ انضمام الحق بطور ہیڈ کوچ جوائن کریں گے۔زمبابوے کے میدان ٹیم پاکستان کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ سجیں گے جس کے لیے افغان ٹیم وہاں پہنچ گئی ہے، مہمان کرکٹرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز شیڈول ہے جو کہ سولہ اکتوبر سے شروع ہو گی ،سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ سابق کپتان انضمام الحق بطور ہیڈ کوچ جوائن کریں گے ، ماضی کے سٹار بلے باز نے ایک ماہ کے لیے افغان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -