آسٹریلیا کا دورہ منسوخ ہونے پربنگلہ دیش کا آئی سی سی سے رجوع کا فیصلہ

آسٹریلیا کا دورہ منسوخ ہونے پربنگلہ دیش کا آئی سی سی سے رجوع کا فیصلہ

  

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آسٹریلوی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف کل آئی سی سی کے افسران سے دبئی میں ان کے ہیڈ کوائرٹرز میں ملاقات کریں گے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف ناظم الحسن نے کہاہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ جو بھی بات آئی سی سی کے افسران کے ساتھ کی جانے وال ملاقات میں کریں گے وہ اسے غور سے سنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئی سی سی کو سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ جہاں ماضی میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہ ہوا ہو وہاں صرف دھمکیوں پر کھیل کو نہیں روکا جاسکتا ۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یہ دورہ منسوخ کردیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -