پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گی، ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ہو گیا، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم گزشتہ روز ملائیشیا روانہ ہو گئی ،قبل ازیں ایونٹ کی تیاری کیلئیقومی جونےئرہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔ جوہر بارو میں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا جبکہ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا ، 14 کو ارجنٹینا ، 15 کو انگلینڈ اور 17 اکتوبر کو ملائیشیاسے مقابلہ ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور تیار ی کرکے ایونٹ میں شرکت کے لئے گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ کامیاب وطن واپس لوٹیں گے بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -