چائنہ اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

چائنہ اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(اے پی پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے دوسرے راؤنڈ میں اٹالین جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر لاسٹ ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بیجنگ، چین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس سٹار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیرا ایرانی اور فلاویا پینی ٹا پر مشتمل اٹالین جوڑی کو زبردست مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 1-6، 6-4 اور 10-6 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کوارٹر فائنل میں مرزا اور ہنگس کا مقابلہ جولیا جارجز اور کیرولینا پلسکووا سے ہو گا۔