قومی ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہوگی

قومی ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہوگی

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ منیجرز میٹنگ 10 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں ایشین سٹائل کبڈی کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا اور چیمپئن شپ کے ڈراز کو آخری شکل دی جائے گی۔ چیمپئن شپ کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -