آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا

آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا

  

کراچی(اے این این )آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں سندھ کی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کو نقدد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ شہید ملت خان لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ سندھ کی جو ٹیم بھی ٹورنامنٹ جیتے گی اسے وہ دس ہزار روپے نقد انعام دیں گے۔ ٹورنامنٹ 16 اکتوبر کو ہوگا جس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس متعدد فیصلے کئے گئے۔ آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ ہزار روپے نقد اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کو تین ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -