سابق بھارتی اوپنر سدھو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

سابق بھارتی اوپنر سدھو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

  

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سِدھو زندگی اور موت کی اننگز کھیلنے لگے ٹانگ میں کلاٹ کی بیماری سے جلد صحت کے لیے دنیا بھر سے دعائیں ملنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ، سیاست اور ٹی وی شو سٹار نوجوت سنگھ سدھو ٹانگ میں خون جم جانے کی بیماری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ پچھلے دس روز سے اپالو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے ڈی وی ٹی کی بیماری کو سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان اور مشہور ٹی وی سٹار کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تبت میں ہونے والے مذہبی تہوار میں شرکت سے واپسی پر سدھو کو ٹانگ میں سوجن محسوس ہوئی، درد میں شدت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق حالت ابھی تشویشناک ہے، لیکن صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -