ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہوگا

ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس آج جمعرات کو ایل آرسی اے میں منعقد ہوگا جس میں بہت اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں محمد شعیب ڈار، میاں محمد مبین، شاہ ریز عبداللہ روکڑی، احمد ایاز خان، غلام عباس، مسعود انور، محمد نصیر شہزاد، عمر فاروق، سردار نوشاد احمد، نواب منصور حیات خان اور میاں محمد اسلم شامل ہیں۔اجلاس میں پی سی بی کے منظور شدہ ریجنل ماڈل، زونل اور کلب کے آئین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ریجنل ماڈل آئین کی روشنی میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -