جنوبی سوڈان کوپہلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موریطانیہ کا چیلنج درپیش

جنوبی سوڈان کوپہلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موریطانیہ کا چیلنج درپیش

  

جبوتی(آن لائن)جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم بدھ کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں موریطانیہ کا سامنا کرے گا جیت کی صورت میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ فٹبال کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گا جنوبی سوڈان اپنی آزادی کے ایک سال بعد یعنی سنہ 2012 سے بین الاقوامی فٹ بال سے وابستہ ہے اور یہ جنوبی سوڈان کی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے۔پانچ ستمبر کو کھیلے گئے افریقہ کپ آف نیشنز 2017 کے کوالیفائنگ میچ میں ایکواٹوریل گنی کو 0۔1 سے شکست دینے کے بعد جنوبی سوڈان کی ٹیم کافی پرجوش ہے۔جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم کے کپتان رچرڈ جسٹن لاڈو نے کہا ہے کہ ’ہم مکمل طور پر تیار ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور ہم حیرت انگیز کھیل پیش کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -