رگبی ورلڈ کپ 2015 میں آج �آرام کا دن ہے
لندن (نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں آج آرام کا دن ہے میگا ایونٹ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں اور آج آرام کا دن ہے جبکہ کل میچ کھیلا جائیگا جس میں پول سی کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور ٹونگا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی یہ میچ سینٹ جیمز پارک کے مقام پر کھیلا جائیگامیگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، پہلے دو کوارٹر فائنل 17 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنلز 18 اکتوبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔