بھارتی بورڈ نے سری نواسن کو بورڈ کی ٹینگز میں شرکت سے روک دیا

بھارتی بورڈ نے سری نواسن کو بورڈ کی ٹینگز میں شرکت سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے سابق صدر سری نواسن کو بورڈ کی تمام میٹینگز میں شرکت سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی بورڈ نے اپنے ہی سابق صدر سری نواسن کو مشکل میں ڈال دیا، مفادات کے تصادم کے باعث بی سی سی آئی نے سابق صدر کو بورڈ کے تمام میٹنگز اور اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔بی سی سی آئی کے اس اقدام کے بعد سری نواسن کے اقتدار کی کشتی بھنور میں پھنس سکتی ہے، سری نواسن کیلئے زمین تنگ ہونا اس وقت شروع ہوئی جب آئی پی ایل میں کرپشن کا بھنڈا پھوٹا، جس نے کئی چہرے بے نقاب کیے، وہیں پردے کے پیچھے دوسرے ولن سری نواسن کا نام بھی سامنے آیا اب ان کے مشکل پیش آسکتی ہے ۔