سری لنکن وکٹ کیپر پرسانا جے وردھنے کل سالگرہ منائیں گے

سری لنکن وکٹ کیپر پرسانا جے وردھنے کل سالگرہ منائیں گے

  

کولمبو (اے این این )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر پرسانا جے وردھنے کل 36 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 9 اکتوبر 1979کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 58 ٹیسٹ،6 ایک روزہ اور ڈومسٹک کرکٹ میں 23ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 2124 رنز سکور کئے ۔

جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں صرف 27 رنز سکور کرسکے۔ ڈومسٹک کرکٹ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 میچز میچ میں 191 رنز سکور کئے ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا میچ 28 جون سے 2 جولائی 2000کے درمیان پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ3 سے 7 جنوری 2015 کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -