دیوانے نے ورچوئل ریئلٹی میں اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی لڑکے نے اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کے لیے ورچوئل ریئلٹی کا دلچسپ و عجیب طریقہ کار اختیار کر لیا ۔گیم ڈیویلپر کمپنی ”والو“ کے ملازم نے اپنی محبوبہ کیلی ٹورٹورائس کی آنکھوں پر ایچ ٹی سی وایﺅ ہیڈ سیٹ لگادیا جس میں ہیرے کی انگوٹھی ہوا میں اڑ رہی تھی ۔جب کیلی ٹور ٹورائیس نے اپنی آنکھوں سے ہیڈ سیٹ کو ہٹایا تو اس کے سامنے اصلی ہیرے کی انگوٹھی اسی جگہ پر تھی جہاں ورچوئیل ریئلٹی میں انگوٹھی تیر رہی تھی جو کہ حقیقت میں لڑکے کے ہاتھ میں تھی ۔محبوبہ نے اس انوکھے اظہار محبت کے طریقے کے پسند کرتے ہوئے لڑکے سے رشتہ جوڑ لیا ۔