حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے: اعجاز احمد خان

حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے: اعجاز احمد خان
 حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے: اعجاز احمد خان

  

لاہور ( پ ر)پاکستان ایسوسی ایشن آف شوز اسیسریز (پاسا) کے چیئرمین اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے تا کہ عوام کے ساتھ تاجروں کو بھی ریلیف مل سکے ، پاسا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں کے بارے میں جو انکشافات کئے ہیں ان سے تو معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بجلی کی مد میں اربوں روپے کما رہی ہے اگر حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کرے،اعجاز احمد خان نے کہا کہ تاجر حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں مگر حکومت کو بھی قدم بڑھانا چاہئے،تا کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں اور وہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے کام کریں۔

مزید :

کامرس -