غیر فعال قرضوں کی وصولی ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کا مسودہ تیار

غیر فعال قرضوں کی وصولی ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کا مسودہ تیار

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)ٹیکس دائرہ کار میں ریٹیل سیکٹر کو لانے کے لیے ایف بی آر نے اقدامات لینے شروع کر دیئے ہیں ۔15 ہزار بڑے ریٹیلرز میں سے 6 ہزار کا اندراج جنرل سیلز ٹیکس قانون کے تحت کیا جاچکا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں کاروبار کے لحاظ سے ریٹیلرز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ چھوٹے ریٹیلرز کے بجلی کے بلوں پر ماہانہ بجلی کی کھپت کے لحاظ سے جی ایس ٹی چارج کیا جارہا ہے جبکہ شناخت کیے گئے 15 ہزار بڑے ریٹیلرز میں سے 6 ہزار کا اندراج جی ایس ٹی قانون کے تحت کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جون 2015 تک 2 لاکھ نوٹسز لوگوں کو بھیج دیئے گئے ہیں ، اس اقدام کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

مزید :

کامرس -