فیصل آبادچیمبر نے مسائل کے احاطہ کیلئے 2خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں

فیصل آبادچیمبر نے مسائل کے احاطہ کیلئے 2خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد سمیت شہر کی 22 اہم صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموں نے مقامی سطح پر صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے احاطہ کیلئے 2خصوصی کمیٹیاں قائم کردی ہیں جن میں سے ایک کمیٹی کے سربراہ ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدر چوہدری محمد نواز جبکہ دوسری کمیٹی کے مشترکہ سربراہ ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے سینئر نائب صدرسید ضیاء علمدار اورنائب صدر جمیل احمد ہو ں گے۔چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ پہلی کمیٹی مقامی سطح پر صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کا احاطہ کرے گی جبکہ دوسری کمیٹی برآمدی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل کے ساتھ تاجر برادری میں مکمل اتحاد کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -