پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ77ہزار549ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 63 ہزار 60 ٹن درآمدی کارگو اور14ہزار489ٹن برآمدی کارگو شامل تھا،بدھ کوکراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 7 ہزار 736 ٹن بلک کارگو،58ہزار507ٹن خشک کارگو اور 1 لاکھ4ہزار553ٹن مائع کارگو شامل ہے۔
جبکہ برآمدی کارگو میں14ہزار489ٹن خشک کارگو شامل تھا ،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ہینڈل کیے گئے درآمدات میں32ہزار373ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،18ہزار398ٹن بلک کارگو اور2ہزار232ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ برآمدات میں13ہزار 480ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور1ہزار 9ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل تھا،اس دوران بندرگاہ پر1جہاز لنگرانداز ہوا اور7جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 12جہازوں کی آمداور3جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -