ودہولڈنگ ٹیکس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی سے مسئلہ حل ہوگا: ناصرسعید

ودہولڈنگ ٹیکس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی سے مسئلہ حل ہوگا: ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی نہ صرف یہ مسئلہ حل کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ اس سے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان تعلقات بھی مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر سعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بینکوں سے لین دین کے معاملے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے بات کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تاجر برادری کو درپیش مسائل حل اور پبلک پرائیویٹ تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں جو ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔

تاجروں کے وفد نے بینکوں سے لین دین کے معاملے پر تاجروں اور حکومت کے درمیان پْل کا کردار ادا کرنے پر ناصر سعید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہوجائے گا اور تاجر برادری ذہنی یکسوئی کے ساتھ اپنے کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے گی۔

مزید :

کامرس -