تیل کی عالمی قیمتیں
لندن (آئی این پی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ادھر امریکہ نے اپنی تیل کی پیداوار میں کمی کا اشارہ دید یا ہے تا کہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو اور قیمتوں میں اضافہ شروع ہو۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.67 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 51.92 ڈالر پر پہنچ گئی
جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.27 ڈالر اضافے کے بعد 48.53 ڈالر فی بیرل رہی۔