کینو لا کی فصل ہر طرح کی زمین پر ز یر کا شت لا ئی جاسکتی ہے،ز رعی ماہرین

کینو لا کی فصل ہر طرح کی زمین پر ز یر کا شت لا ئی جاسکتی ہے،ز رعی ماہرین

  

سلانو الی(اے پی پی)ز رعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں سیم وتھو ر سے متاثرہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر بہترین پیداوار و غذائیت کی حامل فصل کینولا کی کا شت کو فروغ دیا جا نا چاہیے۔ زر عی ماہرین نے بتا یا کہ کینو لا کی فصل ہر طرح کی زمین پر ز یر کا شت لا ئی جاسکتی ہے۔لہذا ایسی ز مین جو خشک سالی سے متاثر ہو یا سیم و تھور کی وجہ سے ز یر کا شت نہ لا ئی جاسکتی ہو وہاں کینولا کی کا شت کو فروغ د ے کر نہ صرف کسا ن کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ غذائی ضروریا ت پور ی کرنے کیلئے بھی وافر غلہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ کینو لا کی دنیا میں اس وقت مجموعی پیداوار 90ہزار میٹر ک ٹن ہے جبکہ پاکستان میں ا س کی فی ایکڑ پیداوار 35من ہے جس کو بہتر سیڈ و ہا ر ویسٹ ٹیکنالوجی کو بر وے کا ر لا کر بڑھایا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -