کالا باغ ڈیم کو قومی ایجنڈے میں سر فہرست رکھنے کافیصلہ خوش آئند ہے: پیاف

کالا باغ ڈیم کو قومی ایجنڈے میں سر فہرست رکھنے کافیصلہ خوش آئند ہے: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف ) نے کالا باغ ڈیم کو قومی ایجنڈے میں سر فہرست رکھنے اور اس کی تعمیر کے لئے حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا ہے ۔ پیاف کے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے دور میں کالا باغ ڈیم کی ایمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس بحران کاواحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے ۔ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آسف نے گزشستہ روز ایک میٹنگ میں بیان دیا تھاکہ گورنمنٹ کالا باغ ڈیم کے ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہو گا۔ خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومتی کوششوں سے تین سال کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے بھی اپنے حالیہ منشور میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر زو ر دیا ہے۔ تمام آبی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم ہی وہ واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے ۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ ملک بھر میں دستیاب آبی وسائل کے بھر پور استعمال سے ہی ملک ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا،کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجانا چاہیے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اس منصوبے کے شروع کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔بجلی گیس کے بعد ملک کے پانی کے ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امسال مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 4.24% سے بڑھا کر 5.5 % رکھا گیا ہے۔ یہ ہدف تبھی پورا ہو سکتا ہے جب انڈسٹری کومطلوبہ مقدار میں۔بجلی گیس ملی رہے۔ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ ہونے کے باعث ملک کو سالانہ 132بلین روپے کا نقصان ہو رہا ہے کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو ملک بھی ترقی کرے گا۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال سیلاب کی بدترین تباہ کاریاں ہوتی ہیں یہی پانی اگر کالا باغ ڈیم تعمیر کرکے محفوظ کیا جائے تو اس سے سارا سال ڈیڑھ سے 2روپے والی فی یونٹ والی3600میگا واٹ سے زائد سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سارا سال زراعت کیلئے دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز ملک کے مستقبل کیلئے ازحد ضروری ہے ۔پیاف کے راہنماوءں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے اور انڈ سٹری کو اس سلسلے میں باخبر رکھا جائے ۔ پیاف کے رائنماوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کالاباغ ڈیم پر فوری کام شروع کیاجائے اور انڈسٹری کو اس سلسلے میں باخبر رکھا جائے

مزید :

کامرس -