پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس،نئی ممبر شپ کا فیصلہ

پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس،نئی ممبر شپ کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں نائب صدرندیم بسرا،سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری صائمہ نواز،خزانچی شاداب ریاض، اراکین گورننگ باڈی رضوان خالد،شعیب عزیز،عمران شیخ، عنبرین فاطمہ، افضال احمد چوہدری اور فرقان الہی نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔اجلاس میں سیکرٹری افضال طالب نے بتایاکہ باڈی کے سابق فیصلوں کے مطابق کلب ممبران کی سکروٹنی کاعمل مکمل کرلیا گیاہے اور نئی ممبرشپ کے لئے درخواستیں وصول کرنے کاعمل بھی شروع کیاجارہاہے۔صدر ارشد انصاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہرسال انشورنس کی مد میں ایسے ممبران کی انشورنس فیس اداکی جاتی ہے جو ملک ،شہریاپھر شعبہ صحافت چھوڑ کردیگر کسی شعبے کو اختیارکرچکے ہیں یاپھر دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں اور ایسے ممبران کی سکروٹنی کرکے لسٹ کلب بورڈپرآویزاں کردی گئی۔ انھوں نے مزید کہاکہ سکروٹنی کاعمل بلاامتیازکیاگیاہے اورجن ممبران کو ان لسٹوں پر اعتراض ہوکہ کوئی ممبر ورکنگ جرنلسٹ ہے تو وہ مکمل ثبوتوں کے ساتھ اپنی درخواست کلب آفس میں جمع کرادے جس کی چھان بین کے بعد ممبرشپ بحال رکھی جائے گی۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پریس کلب کے کلب کی ممبرشپ کھولی جارہی ہے تاکہ ایسے صحافیوں کو ممبر بنایاجائے جو صحافت کے شعبہ میں اچھی شہرت کے مالک ہیں۔ممبر گورننگ باڈی صائمہ چوہدری نے سکروٹنی کے عمل کی تعریف کی جبکہ دیگر ممبران نے اسے وقت کی ضرورت اور خوش آئند قراردیا۔سیکرٹری افضال طالب نے ایف بلاک میں زمین کا قبضہ لینے اورٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ جرنلسٹ پینل نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیاہے ،ہمارے گروپ نے پہلے 923پلاٹس ممبران کو دیئے تھے اور اب ایف بلاک کی صورت میں مزید تین سو پلاٹ ممبران کو دیئے جارہے ہیں جس کی اصل فائیلیں جلد ممبران کے ہاتھوں میں ہوں گی۔انھوں نے مزید بتایاکہ اس کے علاوہ نئے ممبران کو پلاٹس کے حصول میں بھی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیاکہ نئی ممبرشپ کے حصول کے لئے ممبرشپ فارم کلب آفس سے 8اکتوبرسے وصول کئے جاسکتے ہیں جس کی فیس ایک ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -