علی انسٹی ٹیوٹ میں امن کا عالمی اور اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)گرین فار وائٹ مہم پاکستان کے قومی جھنڈے سے علامتی طور پر منسوب ہے جس میں سبزمسلم اکثریت اور سفیداقلیتوں کے نمائندہ رنگ ہیں مہم کا مقصدنیشنل ایکشن پلان کی تائید میں پاکستانی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اور انکے مساوی شہریت کے حقوق کو یقینی بنانا ہے اس حوالے سے آج علی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں امن کا عالمی دن اور اقلیتوں کا قومی دن برگد اور امید جواں کے زیر اہتمام بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ جس میں امید جواں، ینگ پارلیمانی فورم اسلام آباد، پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس اور محکمہ امور نوجوانان پنجاب شراکت دار ہیں۔ گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ پارلیمانی فور م ایم این اے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ گرین فار وایٹ مہم وہ مثبت پیغام ہے جس میں اکثریت اقلیتوں کے حقوق کی جدو جہد میں خاص کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کے ساتھ باہمی امن کو بحال رکھنا ہر فرد کا بلا تفریق رنگ و مذہب بنیادی فرض ہے۔وائس چیئر پرسن پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس ایم پی اے میری گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری آئینی طور پر مساوی حقوق کا مالک ہے اس کا تعلق چاہے کسی فرقہ، مذہب یا لسانی گروہ سے ہی کیوں نہ ہو۔ ممبر قومی اسمبلی محترمہ مائزہ حمیدنے کہا کہ شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی تائید میں اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کر نا اکثریت کا آئینی اور سماجی فرض ہے۔صبیحہ شاہین ۔ فیسٹول میں عارف نظامی، رامیش سنگھ اروڑہ، میری گل، وقاص موکل، مس لیلی، جگنو محسن، آئی اے رحمان اور صبیحہ شاہین بین المذہبی پینل ڈسکشن کا حصہ بنیں گے۔