حکومت شہر کی صفائی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

حکومت شہر کی صفائی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اور بامقصد اقدامات اٹھا رہی ہے شہر میں لگے بینرز اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیاجارہا ہے اور تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اس ضمن میں اس کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید بتایا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر سے گراں فروشی کے خاتمے کے لئے کو شاں ہیں۔اور روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف کارووائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -