پٹرول پمپ کی ٹک شاپ کے مینجر سمیت 5افراد اوور چارجنگ کرنے پر گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائیریز)امین اکبر چوپڑا نے ڈی سی او کی ہدایت پر با بو صابو سے ملحقہ پی ایس او پٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر اچانک چھا پہ مار کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران ٹک شاپ میں چپس اور منرل واٹر پر اوورچارجنگ کی جا رہی تھی جس پر ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائیریز) نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کے مینجر سمیت5افراد کو تین روز کے لیے جیل بھیج دیا۔