بلدیاتی انتخابات میں صاف ستھرے امیدوار سامنے لائے ہیں،میاں مقصود

بلدیاتی انتخابات میں صاف ستھرے امیدوار سامنے لائے ہیں،میاں مقصود

  

لاہور(پ۔ ر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام اب چھوٹی اور بڑی برائی کے چکر سے نکل کر سچائی اور نیکی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذ شتہ روزجماعت اسلامی یو نین کونسل 112منصورہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ذکراللہ مجاہد ، عبدالعزیز عابد ،امان اللہ خان امیدوار برائے چیئرمین ، حافظ مظہر جیلانی امید وار برائے وائس چیئرمین اور حافظ محمد اکرم منصوری نے کی ۔ا نھوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی کے امیدوار ان انتخابات میں حصہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے نہیں لیتے بلکہ وہ سیاست براے خدمت کرتے ہیں ہم نے بلدیاتی الیکشن میں اہل اور صاف ستھرے کردار کے حامل افراد عوام کے سامنے لائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سیاسی بیداری، دیانتدار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی پاکستان سے ہی ملک سے کرپشن وکمیشن ،تعصب ولسانیت، فرقہ پرستی اور موروثیتی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ ہمارے امیدواران باکردار، امانت ودیانت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کو عوام میں مقبولیت واعتماد حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کئی رہنماقومی وصوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں کے ممبر رہے ہیں مگر آج تک ان کے دامن پر کرپشن کا ایک بھی دھبہ نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -