مسلم لیگ(ن) شکست کے خوفسے بوکھلا گئی ہے،جاوید نمبردار

مسلم لیگ(ن) شکست کے خوفسے بوکھلا گئی ہے،جاوید نمبردار

  

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف یو سی 95سے اُمیدوار برائے چےئرمین جاوید نمبردار اور وائس چےئر مین میا ں عمر اقبال نے یو سی کے مختلف علاقو ں میں 6انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اورکارکنو ں سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو چکی ہے اور عوام نے تحریک انصاف کا بھر پور سا تھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کو اس یونین کونسلز سے منہ کی کھانی پڑے گی

کہ اُن کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ، کا رکنا ن ڈورٹو ڈور اپنے مہم کو تیز کردیں اور پارٹی کا پیغا م عوام تک پہنچا ئیں ۔ بعدازاں یو سی 113سے اُمیدوار برائے چےئرمین عاصم ظفر اور وائس چےئرمین دل محمد گجر اور وقاص صدیق کے ہمراہ یو سی کے مختلف علاقو ں میں 4انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اوراس موقع پر معززِ علاقہ اور کارکنو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -