لاہور ی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائنگے،چودھری امیں

لاہور ی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائنگے،چودھری امیں

  

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف یو سی 208سے اُمیدوار برائے چےئرمین چوہدری محمد امین نے وائس چےئرمین امجد علی چوہدری کے ہمرا ہ شیر شاہ ،ٹیپو بلاک اور جیون ہانہ گاؤں میں بڑے عوامی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام بلدیا تی انتخابات میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیا بی دلو ائیں گے کیونکہ (ن) لیگ نے عوام کو دھوکے اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں دیا ، مہنگائی ، بیروزگاری اورلو ڈشیڈنگ نے عا م آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے کارکنا ن پارٹی کا پیغا م گھر گھرپہنچا ئیں اور حکومت کی مایو س کن کارگر دگی سے عوام کوآگاہ کریں ، تحریک انصاف حقیقی معنو ں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے میں اور میرے ساتھی منتخب ہو کر علاقے کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کریں گے ، تحریک انصاف یو سی 208سے بھاری اکثریت سے جیتے گی اور(ن) لیگ کو عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ یو نین کونسل 208میں انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے اور9انتخابی دفاترکا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -