سعد رفیق پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بڑھکیں ما ر رہے ہیں،فاروق طاہر

سعد رفیق پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بڑھکیں ما ر رہے ہیں،فاروق طاہر

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ اور PP-156کے مرکزی راہنما ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے اپنے انتخابی حلقہ میں وارڈ نمبر 2لاہور کینٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ،میڈیا اور ایاز صادق کی جلسیوں میں بہت بڑھ چڑھ کر اس لئے بڑھکیں مار رہے ہیں کیونکہ ان کو NA-122میں ایاز صادق کی شکست کے بعد NA-125میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کامیاب انتخابی مہم کی وجہ سے ایاز صادق کی چہرے کی ہوائیاں اُڑی ہوئی ہیں۔

(ن)لیگ کے درباریوں کی منہ سے جاگ بہنا شروع ہو گئی ہے ۔ جمہوری قوتوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان اور الحاج شعیب صدیقی کی حمایت کر کے جعلی (ن) لیگ کے نام نہاد لیڈروں کی راتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ اور (ن) لیگ کے منشیات فروش ونگ کے سربراہ حنیف عباسی NA-122میں اپنے منشیات فروش ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور حلقے کے نوجوانوں کو نشے جیسی لعنت کی طرف راغب کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے مزید کہا کہ گھبراہٹ کا شکار (ن) لیگNA-122میں اپنی شکست کو سامنے دیکھتے ہوئے شدید بوکھلاہٹ کی وجہ سے حلقے میں ظلم وبربریت کی نئی داستانیں رقم کررہی ہے۔ شہیدغفار گجرکے وحشیانہ قتل کے بعدوحشی (ن) لیگ کے دہشت گرد ونگ کے ہاتھوں میاں اکبر کا بہیما نہ قتل ظلم وبربریت کی اندوہناک مثال ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے نہتے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شہیدمیاں اکبر کا خون رائیگا ں نہیں جانے دیں گے 11اکتوبر بلّے کی جیت کا دن ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -