سیاست میں تشدد کا عنصر خطرناک رجحانات کو جنم دیگا،ناصر رمضان

سیاست میں تشدد کا عنصر خطرناک رجحانات کو جنم دیگا،ناصر رمضان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کا عنصر خطرناک رجحانات کو جنم دے گا۔انہوں نے یونین کونسل 84لاہور میں تحریک انصاف کے جنرل کونسلر کے امیدوار کو تشددکے بعد قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران جماعت اپنے سیاسی کارکنوں کی مناسب تربیت کرتی تو گلو بٹ ،پومی بٹ جیسے کردار پیدا نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست صبر و تحمل ،بردباری اور برداشت کا دوسرا نام ہے ۔سیاست میں تشدد کے عنصر کو شامل ہونے سے روکنے کیلئے سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کی مناسب تربیت کا بندوبست کریں۔ناصر رمضان گجر نے مطالبہ کیا کہ ضمنی و بلدیاتی انتخابات پرامن اور تشدد سے پاک کروانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکن کے قتل میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے اور اس قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلاکر قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پرامن انتخابی مہم چلانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے اور دھونس دھاندلی اور ظلم و تشدد سے ووٹ حاصل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -