ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ)ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل اجلاس یونین بلڈنگ پریزیڈینسی آفس پریٹوریا میں ہواجس کی صدارت مسٹر لوبیسی سی آرڈائریکٹر جنرل اینڈ سیکرٹری آف کیبنٹ نے(صدر مسٹر جیکب کے نمائندگی) کی اور ان کی معاونت ڈائریکٹر جنرل کوآپریٹو گورننس مسٹر مانڈونسیلا ووسی نے کی۔ اجلاس کا مقصد ساؤتھ افریقہ میں مقیم مائگرینٹ کمیونٹی کے مسائل کو جاننا اور انکے حل کیلئے گورنمنٹ کی طرف سے تمام ممکنہ مدد فراہم کرتے ہوئے حل تلاش کرناتھا۔ یاد رہے یہ اس سلسلے کی دوسری میٹنگ تھی جبکہ پہلی میٹنگ ساوتھہ افریقہ کے صدر مسٹر جیکب زوما نے خود صدارت کی تھی جس میں زینوفوبیا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے تھے۔اجلاس میں مختلف کمیونٹیوں کے ایک ایک لیڈر کو دعوت دی گئی تھی جبکہ پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیلئے 2 رہنماؤں کی دعوت تھی۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے مرکزی صدر راجہ فخر حیات اور مرکزی چیف آرگنائزر شاھد چوہان نے بھرپورطریقے سے نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔شاہد چوھان نے اسالم سیکر کو درپیش مسائل اور خصوصی طور پر مسینہ میں جاری پولیس گردی کی تفصیلات، ہوم افیئر کے پروسیس اور پاکستانیوں کی لوٹ مار، قتل و غارت کے بارے میں بھی آگاہ کیااور ان مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی جس پر ڈائریکٹر جنرل پریزیڈینسی نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوہے یہ مسئلہ نیشنل پولیس کمشنر سے حل کروانے اور ایسوسی ایشن کو جلد رپورٹ کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

مزید :

عالمی منظر -