لندن،مجرموں کا تعاقب وجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اہلکارڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ

لندن،مجرموں کا تعاقب وجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اہلکارڈرم بجانے کا ...

  

لندن( آن لائن ) مجرموں کا تعاقب کرتے اور جرائم کی روک تھام کیلئے قوانین پر عملدرآمد کرواتے پولیس اہلکار توآپ نے کئی دیکھے ہونگے لیکن ڈیوٹی کے دوران اگر تھوڑی بہت تفریح کرلی جائے تو دماغ بھی تروتازہ ہوجاتا ہے۔برطانوی شہر برمنگھم کے ایک شاپنگ مال کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر نے کچن میں استعمال ہونے والے برتنوں کی مدد سے ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کیا،پولیس افسر کے اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران سیکڑوں افراد وہاں جمع ہوگئے اور موسیقی سے خوب لطف اٹھایا۔

مزید :

عالمی منظر -