یورپی وزرائے خزانہ کا ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے خودکار نظام پر اتفاق

یورپی وزرائے خزانہ کا ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے خودکار نظام پر اتفاق

  

برسلز (اے پی پی) یورپی وزرائے خزانہ نے ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے خودکار نظام پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ بات یورپی کونسل کے صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ نظام یورپی یونین کے تمام رکن ممالک میں یکم جنوری 2017ء سے رائج ہو جائے گا جس سے یورپ کی بڑی کمپنیوں کے لیے ٹیکس چوری کرنا اور اپنا منافع کم دکھانا مشکل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ یورپی وزراء کی جانب سے یہ فیصلہ لکسمبرگ میں بڑے کاروباری اداروں کو ٹکیس میں چھوٹ دینے کے واقعات منظر عام پر آنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -