مسلم لیگ کی مسرت کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ پر تنقید

مسلم لیگ کی مسرت کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء اور پارٹی چیئرمین مسرت عالم بٹ کی کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظربند اور انہیں عدالت پیش نہ کرنے کو ایک گہری سازش قراردیتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان محمد رفیق گنائی نے انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر مسرت عالم بٹ کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اس کی تمام تر ذمہ داری اس پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود مسرت عالم بٹ کو گزشتہ تین ماہ سے عدالت پیش نہیں کیا ہے۔انہوں نے اس اقدام کو ادھر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی نے ایک بیان میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی مسلسل گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی فوری غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود انکی نظر بندی لاقانونیت کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ دین کی تعلیم اور تبلیغ کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور یہ اْن کا بنیادی حق ہے جس پر قدغن لگانا‘ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -