تیونس ‘ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 50 فیصد کمی،600 میں سے50 ہوٹل بند

تیونس ‘ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 50 فیصد کمی،600 میں سے50 ہوٹل بند

  

تیونس (اے پی پی) تیونس میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 50 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ تیونس کی وزارت سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث مغربی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں50 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ روس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے۔تیونس کے وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ تیونس کی سیاحت کو آج کل شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک کے 6 سو ہوٹلوں میں سے50 بند ہوچکے ہیں انکا کہنا ہے کہ ملکی سیاحت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں تیونس کے میوزیم پر شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجہ میں25 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جون میں سوس شہر کے ساحل پر حملہ کے نتیجہ میں40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -