مقبوضہ بیت المقدس ٗ فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ٗ 500فلسطینی افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس ٗ فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ٗ 500فلسطینی ...

  

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپوں کے دوران 500 فلسطینی افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے چار اسرائیلی فورسز کی ہلاکت کے بعد کریک ڈاؤن کے اعلان پر اسرائیلی فورسز نے مزید ایک تیرہ سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد فلسطین کے مغربی کنارے اور یروشلم کے مشرقی حصے میں تازہ جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں اسرائیلی فائرنگ کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر فضائی حملے بھی کیے اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ سے سولہ راکٹ فائر کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مشکوک افراد کو عدالتی کارروائی کے بغیر زیر حراست رکھنے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -