آسٹریلوی پولیس اہلکار کے قتل کے بعد سرچ آپریشن،5 مشتبہ افراد گرفتار

آسٹریلوی پولیس اہلکار کے قتل کے بعد سرچ آپریشن،5 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں15 سالہ لڑکے کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کے بعد ایک بڑے سرچ آپریشن کے دوران5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آسٹریلوی اخبار کے مطابق سرچ آپریشن میں2 سو سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد کی عمریں16 سے24 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تفتیش کیلئے مخلتف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں15 سالہ لڑکے فرہاد جابر نے58 سالہ پولیس اہلکار کو پولیس ہیڈکوارٹر میں سر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں سے دو افراد کے نام طلال عالم الدین اور رفعت عالم الدین ہیں اور ان پرفرہاد کوگن فراہم کرنے میں کردار کا شبہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -